تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی انتہاپسند تنظیم کا پاکستانی وزیراعظم کا سر کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعام

وزیراعظم پاکستان کے جنرل اسمبلی میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بے نقاب کرنے پر بھارتی انتہاء پسند بوکھلا گئے، بھارتی انتہا پسند تنظیم نے نواز شریف کا سر لانے والے کو ایک کروڑ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی گھٹیا بیان بازی بھی عروج پر ہے، بھارتی میڈیا انتہا پسند تنظیموں کی دہشت گردی پر اکسانے والی بیان بازی کو فروغ دینے لگا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں وزیراعظم پاکستان کی دو ٹوک تقریر سے انتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے، بھارتی انتہا پسند تنظیم کرانتی دَل نے نواز شریف کا سر کاٹ کر لانے والے کو ایک کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بھی صحافت کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، نہ صرف نواز شریف کا سر کاٹ کر لانے والا بیان نشر کیا بلکہ اس کی حمایت بھی کرتا رہا جبکہ مودی سرکار بھی خاموش ہے۔

بھارت نے ایک انتہاپسند کی جانب سے سرکاٹنے کا بیان ٹیلی کاسٹ کروا کر ثابت کردیا کہ اس سے بڑا ریاستی دہشت گرد دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی صاحبز ادی مر یم نواز نے ٹو ٗیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیا نواز شریف کو مو دی کا یار کہنے والے وزیر اعظم کی سر کی قیمت لگا نے والے بھا رتی ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنماؤں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔

maryum

Comments

- Advertisement -