تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کا ایل اوسی جورا سیکٹر کا دورہ

اسلام آباد  : غیرملکی سفیروں اور میڈیا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ گھر دیکھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ محض دعویٰ ہی رہا، غیرملکی سفیر اور میڈیا لائن آف کنٹرول پہنچا  لیکن بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں آیا۔

غیرملکی سفارتکاروں اور میڈیا نمائندہ گان نے ایل او سی جورا سیکٹر کا دورہ کیا، سفارتکاروں نے مقامی بازار میں دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی اور خود بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ گھر دیکھے جبکہ مقامی آبادی نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بعض سفارتکاروں نے متاثرہ دکانداروں سے اشیا بھی خریدیں۔

غیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کو بھارتی آرٹلری کے گولے دکھائے گئے، بھارتی فوج کے پھینکے گئے گولے آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر گرے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیرملکی سفارتکاروں اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان دنیاسےکچھ نہیں چھپارہا، پاکستان کے پاس چھپانے کوکچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفارتکاروں کوایسی اجازت دے گا ؟ غیرملکی سفارتکاروں اورمیڈیاکوکسی بھی جگہ جانےکی مکمل آزادی ہے اور کھلی پیشکش ہے کہ خودصورتحال کا جائزہ لیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی فوج نے2018میں3038سیزفائرخلاف ورزیاں کیں اور 2019میں اب تک2608مرتبہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکا ہے ، گزشتہ سال بھارتی فائرنگ سے 58شہری شہید ہوئے اور اس سال بھارتی فائرنگ سے230 شہری زخمی ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی مورچوں کونشانہ بناتی ہے، پاک فوج فوجی روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے، گزشتہ 79روز سے مقبوضہ کشمیر کے شہری محصورہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بےنقاب ہوچکاہے، بھارتی سفارتکاروں نے اپنے آرمی چیف کے دعوے کا دفاع نہیں کیا۔

گذشتہ روز ترجمان پاک فوج نے کل سفارتکاروں،میڈیا کو ایل اوسی لیجانےکی دعوت دی تھی اور کہا تھا دنیا کو دکھائیں گے زمینی حقائق کیا ہیں، بھارتی آرمی چیف کا آزادکشمیر میں تین کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں، آزادکشمیر میں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟

مزید پڑھیں : بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ اگر بھارت نہیں جانا چاہتا تو لوکیشن دفتر خارجہ سے شیئر کرلیں۔

بعد ازاں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ سب کووہاں لےکرجائیں گےجہاں بھارت نےکیمپ تباہ کرنےکادعوی کیاہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دعوت دی ہے، لیکن انھوں نےجواب نہیں دیا، کترارہےہیں، بھارت کشمیر سے نگاہیں ہٹانے کیلئے یہ سب کررہا ہے۔

واضح رہے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ پاک فوج کے لانس نائیک سمیت 5 شہری شہید ہوگئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔

Comments

- Advertisement -