تازہ ترین

قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے...

صدر مملکت نے چار آرڈیننس جاری کردیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار...

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل...

’’کرے کوئی بھرے کوئی‘‘، آسٹریلیا سے ہار پر بھارتیوں کی کیوی کھلاڑی پر یلغار

ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کر کے عالمی چیمپئن تو بھارت بنا لیکن کرے کوئی بھرے کوئی کے مصداق بھارتیوں نے کیوی کھلاڑی جمی نشیم کو مغلظات بکنا شروع کر دیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی فینز آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ حدیں پار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو مغلظات بک رہے اور انہیں دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

تاہم بھارت کی اس شکست نے کچھ فینز کو تو ایسا ہوش وہواس سے بیگانہ کر دیا ہے کہ وہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز ’جمی‘ نیشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنی اسٹوریز میں بتایا ہے کہ انہیں بھی انڈین فینز کی طرف سے گالم گلوچ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جیمز نیشم نے انسٹاگرام پر ملنے والے گالیوں سے بھرپور پیغامات کو شیئر کیا اور لکھا کہ ’گزشتہ رات میچ نہیں دیکھا لیکن میرا خیال ہے آسٹریلیا جیت گیا ہے؟‘

فوٹو: اسکرین شاٹ

کیوی آل راونڈر نے اپنی دوسری اسٹوری میں پوچھا کہ ’میں نے کیا چیز مِس کر دی ہے؟

اس کے علاوہ کرکٹر کی جانب سے ایک میم شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو نہیں جانتے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دو الگ الگ ممالک ہیں’۔

دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جیمز نیشم نے اس رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھیل لوگوں کو جذباتی بناتے ہیں لیکن آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا آنا چاہیے۔

ورلڈ کپ میں شکست پر بوکھلائے بھارتیوں نے ’’غلط ایڈم زمپا‘‘ پر غصہ نکال دیا

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن ان شائقین کو چاہیے کہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -