تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’’بھارتی کسان مودی سے زیادہ سمجھدار ہیں‘‘

نئی دہلی: بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو سمجھدار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان مظاہرین مودی سے زیادہ سمجھدار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مظاہرین تھکنے یا گمراہ ہونے والے نہیں ہیں اور نہ وہ کسی کے بہکاوے میں آئیں گے‘۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ’مودی حکومت کسانوں کو آہستہ آہستہ کر کے ختم کرنا چاہتی ہے، کسان حکومت کی اس پالیسی کے سمجھ چکے ہیں اس لیے انہوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا راستہ اختیار کیا اور وہ اس لیے سڑکوں پر ہیں‘۔

کانگریس کے سابق صدر نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری جماعت کسانوں کی تحریک میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہندوستان کا کسان وزیراعظم سے زیادہ عقل و شعور رکھتا ہے، وہ جانتا ہے کہ کیا ہورہا ہے اور کیا نہیں ہورہا، حکومت کے پاس واحد حل یہ ہے کہ وہ تینوں کالے قوانین کو واپس لے اور پرانے قانون کو بحال کرے’۔

انہوں نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم کو تکبر بھرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ کسانوں کو تھکا دے گی یا پھر انہیں بے وقوف بنا دے گی، بھارت کے کسان کو نہ تو تھکایا جاسکتا ہے اور نہ ہی بے وقوف بنایا جاسکتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -