جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

بیوی میرا بہت مذاق اڑاتی ہے، جسپریت بمراہ

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (12 مارچ 2026): بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہا ہے کہ میری بیوی سنجنا میرا بہت مذاق اڑاتی ہے۔

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیوی ان کا بہت مذاق اڑاتی ہے۔

سابق بھارتی اسپنر ہربجھن سنگھ کے پوڈکاسٹ میں جسپریت بمراہ اپنی اہلیہ سنجنا کے ساتھ شریک ہوئے اور پیشہ ورانہ ونجی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کئی مزاحیہ جوابات دیے۔

میزبان ہربھجن سنگھ نے جسپریت کی اہلیہ سے پوچھا کہ جسی (جسپریت بمراہ) کا بولنگ ایکشن بہت زبرست ہے تو کیا کبھی آپ نے ٹرائی کیا ہے۔

سنجنا نے کہا کہ سیریس تو نہیں کر پاؤں گی، لیکن مذاق مذاق میں ان کے بولنگ ایکشن کا نقل کیا ہے۔

اس موقع پر جسپریت بمراہ نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ بہت مذاق اڑاتی ہے میرا۔ یہ مجھے بولتی ہے کہ تم بولنگ کرانے گلہری جیسے جاتے ہو۔

بمراہ کی اہلیہ نے شادی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جب ہماری شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں تو جسپریت نے کہا کہ کچھ نیا کرتے ہیں تو چلو بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں۔

اس پر میں نے کہا کہ تم تو رن اپ میں نہیں بھاگ پاتے تو شادی کے لیے کیا بھاگو گے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں