تازہ ترین

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس...

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

بھارت میں‌ پیش آیا انسانیت سوز واقعہ، مجبور والد بیٹے کی لاش ٹھیلے پر لے گیا

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گُنا میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گُنا کے اسپتال میں زیرعلاج کُمبھ راج نامی مریض کا انتقال ہوا۔

والد نے بیٹے کی لاش گھر منتقل کرنے کے لیے اسپتال انتظامیہ سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی جسے حکام نے مسترد کردیا۔

مجبور باپ نے کافی دیگر تک ایمبولینس حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اُسے ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد وہ اپنے بیٹے کی لاش مجبوراً ٹھیلے پر رکھ کر گھر لے گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت، بے حسی کی انتہاء، باپ بیٹے کی لاش تھیلے میں لے جانے پر مجبور

اسپتال انتظامیہ کی سفاکیت اور والد کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے  پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رکشے کا بندوبست کروا کے لاش کو گھر بھجوایا۔

والد کے مطابق وہ بیٹے کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر منگل کے روز اسپتال لائے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد کُمبھ راج کو مردہ قرار دیا۔

راج کمبھ کے والد نے بتایا کہ جب بیٹے کی لاش کو گھر لے جانے کے لیے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس مانگی تو انہوں نے عدم موجودگی کو جواز بنا کر انکار کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو نجی ادارے کی گاڑی کرئے پر لے لیتا مگر اُس وقت جیب خالی تھی اور کوئی بندوبست بھی نہیں تھا‘۔

Comments