تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ خود کو فضا میں برقرار نہ رکھ کر زمیں بوس ہو گیا

نئی دہلی: پڑوسی ملک بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ خود کو فضا میں برقرار نہ رکھ کر زمیں بوس ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی طیارہ مگ 29 ٹریننگ کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ جان بچانے میں کام یاب رہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث وہ گر کر تباہ ہوا، تاہم طیارہ اڑانے والے دونوں پائلٹس بروقت چھلانگ لگا کر بچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی طیارے نے جیسے ہی تربیتی اڑان بھری، کچھ ہی دیر میں گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹس خود کو بروقت نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ انڈین نیوی کے مطابق طیارے کے دائیں انجن سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کے باعث انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

طیارہ کھلی اور محفوظ جگہ گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈیفنس منسٹر راجناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ دونوں پائلٹس نے خود کو محفوظ رکھا، میں ان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔

یاد رہے کہ 25 ستمبر کو بھی ایک بھارتی مگ 21 جنگی طیارہ شہر گوالیار میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس حادثے میں بھی دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔ 8 اگست کو آسام کے علاقے تیز پور سے اڑنے والا لڑاکا طیارہ اچانک گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پھر 27 اگست کو بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں چھ مسافر سوار تھے جنھیں انتظامیہ نے محفوظ قرار دے دیا تھا۔

ابھی گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو بھی بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -