The news is by your side.

Advertisement

بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

نئی دہلی : نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو فلم ’’ پیکو‘‘ اور کنگار ناوت کو ’’ تنو منو ریٹرن‘‘ میں اچھی اداکاری کے سبب  ’’ قومی  فلمی ایوارڈ ‘‘ سے نواز دیا گیا ہے۔

kangana-post-2

تفصیلات کےمطابق  امسال بھی بھارت کے شہرنئی دہلی میں ’’ نیشنل فلم ایوارڈ ‘‘  کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سماجی ، سیاسی اور فلم انڈسٹری کے فنکاروں نے شرکت کی ۔ بھارتی صدر پرناب مکھر جی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

معروف بھارتی اداکار ’’ امیتابھ بچن کو فلم پیکو ‘‘ میں شاندار کارکردگی کے سبب چوتھی بار جبکہ اداکارہ  ’’ گنگنا رناوت کو تنو منو ریٹرن ‘‘ میں  بہترین اداکاری پر تیسری بار قومی ایوارڈ سے نوازا دیا گیا ہے۔

kangana-post-3

اس کے علاوہ معروف فلم سازسنجے لیلا  کو  ’باجی راو مستانی‘ میں بہترین ہدایتکاری اور بہترین مشہور فلم کا ایوارڈ فلم بجرنگی بھائی جان کودیا گیا۔

علاوہ ازیں معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو بالترتیب 1990 ، 2005 ، 2009 میں  ’’ فلم اگنی پت، بلیک اور پاء ‘‘ میں بہترین اداکاری پر جبکہ اداکارہ  گنگنارناوت  کو 2008 ، 2015   فلم ’’ کوئین اور فیشن ‘‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر ایوارڈ سے  نوازا جاچکا ہے ۔

kangana-post-3

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ تقریب اداکارہ کی سالگرہ سے ایک روز پہلے منعقد کیا گیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنم دن پر یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے یادگاراور بہترین تحفہ ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں