The news is by your side.

Advertisement

بھارتی فلم ساز ’کندن شاہ‘ 69 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ثقافتی فلم ڈائریکٹر کندن شاہ 69 برس کی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ساز کندن شاہ نے بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے خدمات انجام دیں جس کی وجہ سے انہیں سرکاری ایوارڈ اور اچھے فلم ڈائریکٹر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کندن شاہ نے سن 1983 میں اپنی پہلی فلم بنائی جس میں نصیر الدین شاہ، اوم پوری اور اداکارہ بکتی نے کردار ادا کر کے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا، فلم نے باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار نہیں کیا مگر حکومت نے کندن شاہ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے سرکاری ایوارڈ دیا۔

بعد ازاں کندن شاہ نے مزاحیہ فلمیں بنائیں جن میں اُن کی کامیاب فلم ’جانے بھی دو یارو‘ شامل ہے، ناظرین نے اس فلم کو بہت پسند کیا جس کی وجہ سے انہیں بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر نے اپنا ایوارڈ 2015 میں احتجاجاً حکومت کو واپس کردیا تھا۔

شوبز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کندن شاہ عرصہ دراز سے عارضہ کلب میں مبتلاء تھے انہیں گزشتہ روز دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کنگ خان سمیت بھارت کے شوبز ستاروں نے کندن شاہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ نے تعزیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میرے دوست آپ جہاں بھی جائیں گے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گے مگر افسوس کے اب دنیا آپ کی وجہ سے ہنس نہیں سکے گی، آپ بہت یاد آئیں گے‘۔

انیل کپور نے کہا کہ ’مجھے  افسوس ہے کہ آپ کے لیے کچھ نہیں کرسکا، آج ہم نے ایک اچھے آرٹسٹ کو کھو دیا‘۔

کرن جوہر نے کندن شاہ کو بہترین فلم ساز قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

دیگر کے تعزیتی پیغامات


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں