تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارت:‌منہ سے آگ نکال کر ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے والا شخص مشکل میں پڑگیا

نئی دہلی : کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کےلیے منہ سے آگ نکالنے والے شخص کے منہ میں خود آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جان لیوا کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں سے مختلف انداز میں اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔

بھارت میں بھی کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے شہریوں نے موم بتیاں جلائی اورایک شخص نے منہ سے آگ نکال کر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیس کے اجین صوبے میں منہ سے آگ نکالنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسے خود آگ کی لپیٹ آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک شخص منہ سے آگ نکالنے کے فن کا مظاہرہ کررہا ہے کہ اچانک خود اس کے منہ میں آگ لگ جاتی ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود افراد نے متاثرہ شخص کو ریسکیو کیا اور پانی کے ذریعے اس کے منہ میں لگی آگ ک بجھایا۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ رات 9 بجے 9 منٹ تک آگ جلا کر کرونا وائرس سے لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کریں لیکن منہ سے آگ نکالنے کے فن کا مظاہرہ کرنے والے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے منہ پر معمولی زخم آئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک 4693 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور آج مزید 11 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -