تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے 2 افسر زخمی

راولپنڈی: خطے میں امن کا دشمن بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا، ایل او سی پر بھاری اشتعال انگیزی کے باعث پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری میں پاکستانی پوسٹ پر مارٹرفائرکئے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور اورموثر جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کاایک میجراورکیپٹن زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ایل او سی کی صورتحال پر امریکی ٹی وی کی رپورٹ جاری

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کشمیر سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو دنیا پر عیاں کیا تھا، امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارتی شیلنگ کے باعث آزاد کشمیر کے شہری خوفزدہ ہیں۔

سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےرہائشیوں کوایل اوسی پربھارتی شیلنگ کا سامنا ہے، بھارتی شیلنگ کے باعث لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی شیلنگ سےلوگوں کی معمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔

Comments

- Advertisement -