جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری، کمسن لڑکی اوربزرگ شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: کوٹلی میں نکیال سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے جن میں کمسن لڑکی بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت مسلسل جاری ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹر کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہید ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد شامل ہیں جب کہ بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مذاکرات کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس میں اب تک پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوچکا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں