بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بھارتی فوج آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ فائرنگ چارخواتین زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ جس سے آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں دو بچیوں سمیت چار خواتین زخمی ہوگئیں۔

ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ ادا

loc-post-2

پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

loc-post1

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی دو بچیوں اور دوخوتیں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فورسز رواں سال لائن آف کنٹرول پر متعدد بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں