بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

جذبہ خیر گالی کے تحت 18 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان نے جذبہ خیر گالی کے تحت کراچی کی لانڈھی جیل سے18 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر گالی کے تحت رہا کئے گئے 18 بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا، جہاں امیگریشن کے بعد انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

بھارتی ماہی گیروں کو بزنس ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچایا گیا، جہاں سے ایدھی سروس سے انہیں واہگہ بارڈر لے جایا گیا جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھارتی ماہی گیروں کو ناشتہ بھی کروایا گیا۔

بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیلوں میں ان کا بہت خیال رکھا گیا اور کھانے پینے سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے دوران اب تک ایک سو ننانوے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں