تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا میں بھارتی پرچم نذر آتش، بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

نیویارک: امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر مظاہرہ کیا اور ترنگے کو آگ لگا دی جبکہ بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں کشمیری اور سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوربھارتی مشن کے باہر مودی قاتل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بھارتی پنجاب کو علیحدہ ملک خالصتان بنانے کا مطالبہ کیا کہ بھارتی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر نوجوانوں نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2نوجوانوں نے موگا شہر میں واقع ڈپٹی کمشنر آفس پر لگے ہوئے بھارتی پرچم کو اتار کر اُس کی جگہ خالصتان تحریک کاجھنڈا لہرایا۔

بھارتی پولیس نے 2 مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -