اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اس لیےعالمی قوتیں اس بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو باز رکھیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے جو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے اور اسیروں کوعقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت نئی بات نہیں لیکن اب تو پلٹ گن کے بعد نہتے کشمیریوں پر جنگی ہتھیار بھی استعمال کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو کہ تشویشناک صورت حال ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اپنا کردار ادا کریں.
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق مش کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے جیسا کہ پاکستان نے آزاد کشمیر دے کر بین الاقوامی قوانین کا احترام کا ثبوت دیا لیکن بھارت ہٹ دھرمی ثابت کر رہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر جارحیت میں ملوث ہے.