سری نگر: کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی نظر بندی کے خلاف ہونےوالے مظاہرے کے خلاف بھارتی فوج نے پرتشدد کاروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح حریت رہنماء سید علی گیلانی کی نظر بندی کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری عوام شریک تھے۔
بھارتی فوج نے پر امن مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے پر تشدد رویہ اختیار کرتے ہوئے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
بھارتی فوج نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مظاہرین میں سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جن کی تعداد درجنوں میں بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب ایک اورحریت رہنماء شبیر شاہ کو بھارتی حکومت نے حراست سے رہا کردیا ہے جبکہ مظاہرین نے سید علی گیلانی کی نظر بندی کے خاتمے تک مظاہرے اور احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق ِخود ارادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت سے جامر مذاکرات میں کشمیر کو سب سے اوپر رکھنے کے مطالبے پر بھارت نے مختلف حیلوں سے مذاکرات کے عمل کو منسوخ کردیا ہے۔