مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن‘ 7کشمیری گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن‘ 7کشمیری گرفتار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی گرفتاریوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران بھارتی فورسز کے تشدد سے کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سےعلاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 4 کشمیری شہید

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں