The news is by your side.

Advertisement

بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

سیالکوٹ : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر افتخارآباد سیکٹر کونشانہ بنایا۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

بھارتی فوج کی سرحدی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر آدھی رات کے بعد افتخار آباد کو نشانہ بنایا، بی ایس ایف نے آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی، سرحدوں پر تعینات پاک فوج کےجوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


تاہم آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں