تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

لائن آف کنٹرول، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے  ہیلی کاپٹر پر  بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والی اشتعال انگیز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب فضا میں اڑنے والے ہیلی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے تشریف کے گئے تھے، واپسی پر بھارتی چیک پوسٹ سے اُن کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اُن کے ہیلی کاپٹر کوبحفاظت اتار لیا گیا۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے جس کی آمد کی اطلاع بھی پہلے ہی  دے دی گئی تھی مگر بھارتی فوج نے اسے  پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قرار دیتے ہوئے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب بھارتی فوج اور میڈیا نے ہیلی کاپٹر کو فوجی قرار دے دیا۔ اس ضمن میں عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کی ایل او سی کے قریب پروازکی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے، بھارتی چیک پوسٹ سے ہونے والی فائرنگ اُن کے خوف کی عکاسی ہے۔

بھارتی فوج  کا یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -