The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فوج کی بربریت، پانچ نوجوان شہید، مکان نذر آتش

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما اور بارہ مولہ میں سرچ آپریشن کے نام پر پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے نام پر تین نوجوانوں نصیر، عمر میر اور خالد احمد کو گھروں سے نکال کر شہید کیا جبکہ اس دوران ایک مکان کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

بھارتی فوج کے مظالم کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور انہوں نے احتجاج کیا جن کو منتشر کرنے کے لیے انڈین آرمی نے فائرنگ کی اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا، علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے تمام مواصلاتی اور سیٹلائٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں دو نوجوان شہید کردیئے

دوسری جانب بارہ مولہ میں 13 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگیا، علاوہ ازیں ضلع ڈوڈا اور بھدیرواہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوئے۔

دفتر خارجہ نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں پانچ کشمیریوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا اپنےخون سےداستان آزادی لکھنےوالے کشمیریوں کی کوئی قیمت نہیں چکاسکتا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں