تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں چارکشمیری نوجوان شہید

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کل شام ضلع میں لاسی پورہ کے علاقے پنجران میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر کے تین نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا ۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی لاشیں علاقے میں فوجیوںکی طرف سے تباہ کئے جانیوالے دو مکانو ں کے ملبے سے ملی ہیں۔ شہید نوجوانوںمیں سلمان خان ، شبیر احمد ڈار ،عمران احمد بٹ اور عاشق حسین گنائی شامل ہیں۔

سلمان خان اور شبیر احمد ڈار بھارتی پولیس کے ساتھ اسپیشل پولیس آفیسرزکے طورپر کام کرتے تھے جو کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ سے اپنی سروس رائفل سمیت لاپتہ ہو گئے تھے۔ کشمیری عوام نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف سڑکوں پر نکل کرزبردست مظاہرے کئے ۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔دریں اثناءقابض انتظامیہ نے پلوامہ اورجنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔

Comments

- Advertisement -