تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی، خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی  جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  بھارتی فوج نے کھوئی رتہ سیکٹر پرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کی جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی جس میں دشمن کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے پانچ اگست کے روز تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں دفتر خارجہ نے دراندازی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور پر طلب کیا تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں فتح پور کی رہائشی 18 سال کی لڑکی شہید ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -