بھارتی سیکرٹری خارجہ جنوری میں پاکستان آئیں گے، سرتاج عزیز -
The news is by your side.

Advertisement

بھارتی سیکرٹری خارجہ جنوری میں پاکستان آئیں گے، سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امورسرتاج عزیزکاکہنا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جنوری کے وسط میں پاکستان آئیں گے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی اتحاد میں سیاسی مقاصد کی حمایت کرتے ہیں، تمام ممالک اپنی ترجیحات کےمطابق اس اتحادمیں حصہ لیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوری کے پہلےہفتے افغانستان جائیں گے اوردورے میں طالبان مذاکرات سے متعلق امورزیربحث آئیں گے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ افغان طالبان مذاکرات سےقبل چارممالک کی کمیٹی حکمت عملی طےکرےگی۔

سرتاج عزیز نے پاک بھارت تعلقات پر پیش رفت کے حوالے سے صحافیوں کا آگاہ کیا اوربتایا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ جنوری کےوسط میں پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کی آمد پر ان کے ساتھ پاکستان اوربھارت کے درمیان مختلف امورپرمذاکرات کاشیڈول طےکیا جائےگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں