منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

بھارتی میڈیا کا اسرائیل سے پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی پر ‘ڈالر لینے’ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی میڈیا کا اسرائیل سے پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی پر "ڈالر لینے” کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں پیش پیش بھارتی "گودی میڈیا” کے جھوٹ کا پردہ چاک ہو گیا اور وزارت اطلاعات نے بھارتی میڈیا کے من گھڑت دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا ادارے "فرسٹ پوسٹ” اور "نیوز 18” کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد خبریں چلائی گئیں۔ رپورٹس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے اسرائیل سے ڈالر کے عوض پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی پر مذاکرات کیے۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ نہ تو اسرائیل یا امریکا کے ساتھ کسی قسم کی ملاقات یا مالی مذاکرات ہوئے ہیں، اور نہ ہی پاک فوج یا وزارت خارجہ نے کسی فوجی تعیناتی یا خفیہ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا یہ رویہ پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کی مہم کا تسلسل ہے، جس کا مقصد خطے میں انتشار پھیلانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں