تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارتی حکومت کا مودی کی جھوٹی تعریف پر صحافیوں کو 15 ہزار روپے دینے کا اعلان

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے حق میں لکھیں اور نقد 15 ہزار روپے حاصل کریں، حکومت نے صحافیوں کو متوجہ کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار شائع کروادئیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اخبارات میں اشتہار شائع کروائے کہ حکومت کے حق میں کالم لکھنے پر پیسے ملیں گے،اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ صحافی ہیں اور حکومتی منصوبوں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو لکھنے کے بدلے پیسے دے گی۔

اشہتار میں ساتھ ہی طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت کی کارکردگی کے حق میں لکھا گیا مضمون جو اخبار میں شائع ہو گا اس کی کاپی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائیں اور 15 ہزار روپے نقد وصول کریں۔

یہ اشتہار بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے ایک اخبار میں شائع کروایا ہے۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح سے انعام حاصل کرنے کیلئے صحافی درخواست جمع کروائیں۔،حکومت کے حق میں لکھے گئے مضامین کو کتابی شکل بھی دی جائے گی اور جس کسی صحافی کا مضمون کتاب کیلئے منتخب ہو گا اس کو مزید پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اشتہار میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی اپنی رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں اور ان کو بھی فی رپورٹ 15 ہزار کا معاوضہ ملے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -