شان رسالت ﷺ میں توہین کے خلاف پورے بھارت میں بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین پر فورسز نے بدترین تشدد کیا، 2 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی جماعت بی جے پی کے عہدیداروں کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں توہین کے خلاف پورے ملک میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شاتم رسول نپور شرما اور دیگر کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نئی دہلی، مغربی بنگال، تیلنگانہ، کولکتہ، سہارنپور، حیدرآباد دکن، چنائی سمیت دیگر شہروں میں جمعے کے روز لاکھوں افراد احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شاتم رسول نپور شرما سمیت دیگر کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پرامن انداز میں نعرے لگا رہے تھے کہ بھارتی فورسز ان پر درندوں کی طرح ٹوٹ پڑیں۔
مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے پرامن اور نہتے مظاہرین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رانجی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ رانجی سمیت دیگر علاقوں میں درجنوں افراد فورسز کے وحشیانہ تشدد کے باعث شدید زخمی ہوئے دوسری جانب پولیس نے احتجاج کرنے والے سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بڑھتی ہنگامہ آرائی کے باعث رانجی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے،
مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے توہین رسالت کی مرتکب معلونہ نپور شرما کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت اپنی خاموشی توڑے اور پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والی ملعونہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف ممالک میں بھی توہین رسالت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شاتمین رسول کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔