پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

بھارتی حکومت نے نگرانی کےلیے تمام فونز میں کونسی ایپ انسٹال کرنے کا حکم دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سائبر سیکیورٹی کے مسئللے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام فونز میں سنچار ساتھ ایپ انسٹال کی جائے۔

بھارت بھر مین جعلی کالز، جعلی لنکس اور آن لائن فراڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے عام صارفین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے ایک نیا اقدام کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے صارفین کے موبائل میں نئی ایپ کو انسٹال کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکومت نے تمام سمارٹ فون کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے فونز میں سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے انسٹال کریں اور اس ایپ کو ان-انسٹال کرنے یا غیر فعال کرنے کا آپشن نہ ہو۔

سنچار ساتھی بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک ایپ ہے جس کے ذریعے لوگ کسی بھی دھوکہ دہی، جعلی کال یا ممکنہ دھوکہ دہی کی شکایت کر سکتے ہیں۔

بھارت نے سنچار ساتھی ایپ کو جنوری 2025 میں لانچ کیا تھا، ابتدائی طور پر اسے عوام کے لیے ایک آسان سیکیورٹی ٹول کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس کی کامیابی کے بعد حکومت اب اسے ہر فون کا حصہ بنانے کی خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں سائبر کرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بینکنگ فراڈ، واٹس ایپ فراڈ اور ہیکنگ کے کیسز روزانہ نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

28 نومبر کو وزارت نے موبائل برانڈز کو ایک نجی نوٹس بھیجا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایپ کو ہر نئے سمارٹ فون پر پہلے سے انسٹال کی جانی چاہیے۔

امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں