اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں نا کامی کے ڈر سے مودی کے ہرکارے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، دفترِ خارجہ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز نے پاکستانی دفترخارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کرنے شروع کر دیے، جس کے باعث متعدد ملکوں میں وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔
[bs-quote quote=”ویب سائٹ پر موجود کشمیریوں پر ظلم و ستم کے ریکارڈ اور ہماری کام یاب سفارت کاری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نا کام بناتے رہیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]
دوسری طرف وزارتِ خارجہ کی آئی ٹی ٹیم حملے نا کام بنانے میں مصروف ہو گئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل کہتے ہیں کہ بھارتی ہیکرز کی دفترِ خارجہ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پیر سے عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت ہے، ہمیں توقع تھی کہ بھارت اس طرح کی کوئی نہ کوئی حرکت کرے گا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کو کیس میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے، ویب سائٹ پر موجود کشمیریوں پر ظلم و ستم کے ریکارڈ اور ہماری کام یاب سفارت کاری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نا کام بناتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر دھماکا، امن کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑی گئی، ٹی وی شو سے علیحدہ
انھوں نے کہا کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، جسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، کلبھوشن تسلیم کر چکا ہے کہ وہ جاسوسی کرتا رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھی ملوث تھا۔