تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی ہیکرز کا حملہ‘ پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ریکور کرلی گئی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ بھارتی ہیکرز کے سائبر کے حملے کی زد میں آگئی تھی‘ تاہم اب  ویب سائٹ ریکور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ’ ٹیم آئی بی ایچ‘ نامی ہیکرز نے کی تھی اور انہوں نے وہاں اپنا پیغام بھی چھوڑا تھا۔

ہیکرز نے ویب سائیٹ پر لکھے پیغام میں کہا تھا کہ’’ٹیم آئی بی ایچ ایک بار پھر پاکستانی حکومت کے سرورز کو نشانہ بنائے گی‘ اور تمہیں ہماری طرف سے باخبر رہنا چاہیے تھا‘‘۔


گوگل‘ فائرفاکس میں خامی کی نشاندہی کرنے والا پاکستانی آئی ٹی ماہر


کہا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ویب سائٹس پر حملہ پاکستانی ہیکرز کی جانب سے بھارتی ویب سائٹس پر حملے کے بعد کیا گیا تھا ‘ پاکستانی ہیکرز کے نام Ind_C0d3r اور Mr Sh3ll بتائے جارہے ہیں۔

ابتدائی طورپرپیپلز پارٹی کی ویب سائٹ پر بھارت کا جھنڈا بنا آرہا تھا تاہم اب سرچ کرنے پر ویب سائیٹ لوڈ ہورہی ہے جس پر پیپلز پارٹی کے بانی ذوالقفارعلی بھٹو‘ سابق چیئر پرسن بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر آویزاں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ہیکرز اس قسم کے اقدامات کرتے رہتے ہیں ‘ رواں سال فروری میں لاہور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ویب سائیٹ بھی ہیک کرلی گئی تھی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -