بھارتی ہیکرز نے پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ppp web site
The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ہیکرز نے پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

کراچی: پیپلز پارٹی بلاول ہاؤس کی ویب سائٹ کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کرکے اس پر اپنا پیغام پوسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کوبھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹwww.mcbh.org.pk  ہیک کرلی (کلک کرکے ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے)۔

ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنا پیغام پوسٹ کردیا جس میں لکھا ہے کہ یہ ویب سائٹ ہیک ہوچکی ہے۔

ہیکرز نے ویب سائٹ پر انسانی کھوپڑی اور دو ہڈیوں والی تصویر پوسٹ کرکے نیچے انڈین سائبر اسپیس نام دیا ہے جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ویب سائٹس بھارتی ہیکرز کا نشانہ رہی ہیں، ہماری قیادت کا کشمیر پر مؤقف واضح ہے اس لیے ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت نے کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی سطح پر آوازاٹھائی  ہے آئندہ بھی ہم گجرات کے قصائی مودی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں