تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت باز نہ آیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری و رہائی

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن اہلکاروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا، بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا گیا ہے، بھارت میں پاکستانی کی ہائی کمیشن کے اہلکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پاکستان کے احتجاج پر بھارتی پولیس نے ہائی کمیشن کے اہلکار کو رہا کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی افسر سے زبردستی ایک نوٹ پر دستخط بھی کرائے گئے، سفارتی اہلکاروں سے ناروا سلوک، پاکسان کا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عاصم علی رانا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن اہلکاروں کی جانب سے کاغذ پر دستخط کروانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھی وضاحت طلب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

سینئر افسر کے اہل خانہ کی گاڑی کو خطرناک حادثے کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کو اسکول جاتے ہوئے روک کر ہراساں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان نے اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نئی دہلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -