site
stats
پاکستان

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےلئے براہ راست بائی ایئرکلکتہ جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں مقیم بھارتی ہائی کمشنرنے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے ویزہ گائیڈ لائن جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے خصوصی طورپردہلی، مبئی، چنائی اوراٹاری کے بعد کلکتہ (بائی ایئر)کو بھی بھارت میں داخلے کا باضابطہ مرکزقراردیا گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنرکے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی صرف وزٹ ویزہ کیٹیگری میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

گائیڈلائن کے مطابق ویزہ اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کے پاس میچ ٹکٹ اورہوٹل کی کنفرم بکنگ ہونا لازمی ہے اور میچ کی تاریخ سے کم از کم دس دن قبل اپلائی کرنا لازمی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top