وزیراعظم کی بھارتی ہائی کمشنرسے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی بھارتی ہائی کمشنرسے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے آج پاکستان میں تعینات انڈین ہائی کمشنرگوتم بمباولے سے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم اوربھارتی ہائی کمشنرکے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران امید کا اظہارکیا کہ بھارتی ہائی کمشنر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کردارادا کریں گے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھارتی حکومت کا موقف پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات انہتائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاٹ برادری کی ہڑتال اورہنگاموں کے سبب معطل ہونے وال دوستی بس سروس بھی آج بحال کردی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں