ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

بھارتی پن بجلی منصوبوں کیخلاف عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہیگ : بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور غیرقانونی منصوبوں کیخلاف پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت نے ضمنی فیصلہ جاری کردیا۔

عالمی ثالثی عدالت نے 15 مئی 2026 کو بھارت کے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں سے متعلق پاکستان کی درخواست پر کیخلاف ضمنی فیصلہ جاری کیا ہے۔

ثالثی عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مغربی دریاؤں پر آبی ذخائر عالمی قوانین کے برعکس نہیں رکھ سکتی، بھارتی مغربی دریاؤں پر آبی بہاؤ سے ہم آہنگ پن بجلی منصوبے لازمی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق بھارتی حکومت مغربی دریاؤں کا تمام ریکارڈ پاکستان کو دینے کی پابند ہے، بھارت مغربی دریاؤں پر آبی منصوبوں سے متعلق تمام ریکارڈ دینے کا بھی پابند ہے۔

بھارت پاکستان کو معلومات دے تاکہ متعلقہ منصوبے کے حقیقی آپریشن کا جائزہ لیا جاسکے، عدالت نے فیصلے میں بھارت کی کم از کم ماحولیاتی بہاؤ کی ذمہ داریوں کو بھی واضح کیا ہے۔

پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت ثالثی عدالت کے فیصلے کاخیر مقدم اور قبول کرتا ہے، پاکستان فیصلے کو قانونی بالادستی، شفافیت، معاہدیاتی ذمہ داریوں کے احترام کی اہم توثیق سمجھتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان توقع ہے عدالت چند ضروری خفیہ معلومات کی معمولی ترمیم کے بعد فیصلہ آئندہ دنوں شائع کرے گی، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو مؤخرکرنے کی کوشش کی تھی۔

ثالثی عدالت کا فیصلہ 8 اگست 2025 کے عمومی تشریحی امورسے متعلق ایوارڈ کی تکمیل ہے، ثالثی عدالت کا فیصلہ 8 نومبر 2025کے وضاحتی فیصلے کے نکات کی بھی تکمیل ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں