بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

انڈین آئیڈل 3 کے ونر پرشانت تمانگ کی لاش گھر سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

‘انڈین آئیڈل 3’ کے ونر پرشانت تمانگ کے گھر سے ان کی لاش ملی ہے، 43 سالہ گلوکار کی موت کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 11 جنوری کو انڈین آئیڈل 3 کے فاتح 43 سال پرشانت تمانگ نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرشا کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

گلوکار کو گھر پر بےحس و حرکت پایا گیا جس کے بعد انھیں دوارکا کے اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پرشانت تمانگ کو صبح 9 بجے کے قریب دوارکا کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، ابتدائی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ان کے دل میں پیچیدگی پائی گئی، تاہم ڈاکٹروں نے ابھی تک موت کی سرکاری وجہ نہیں بتائی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس واقعے سے قبل گلوکار کو صحت یا دل کی بیماری سے متعلق ایسی کوئی سنگین پریشانی لاحق نہیں تھی۔

پرشانت تمانگ 4 جنوری 1983 کو پیدا ہوئے، وہ کھٹمنڈو میں مقیم ایک بھارتی گلوکار اور فلمی اداکار بھی تھے، انھوں نے 2007 میں انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح کی حیثیت سے شہرت حاصل کی تھی۔

بالی ووڈ گلوکار سلمان علی کو جان سے مارنے کی دھمکی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں