تازہ ترین

معروف بھارتی صحافی کلدیپ نیئر انتقال کرگئے

نئی دہلی: معروف بھارتی صحافی اور پاک بھارت امن کے داعی کلدیپ نیئر انتقال کرگئے، وہ پاکستان اوربھارت کے درمیان قیام امن کے داعی تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی کلدیپ نیئر گزشتہ رات انتقال کرگئے ، ان کی عمر برس تھی۔ وہ گزشتہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے اوردہلی کے اسپتال میں داخل تھے۔

کلدیپ نیر14 اگست 1923میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے لا کی ڈگری لاہورمیں لی تھی اوریو اے سی اے سے صحافت کی ڈگری لی تھی۔ انہوں نے فلسفہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی

ہندوستانی حکومت کے اطلاعات ونشریات افسرکےعہدے پروہ کئی سالوں تک کام کرنے کے بعد وہ یواین آئی، پی آئی بی، دی اسٹیٹس مین اورانڈین ایکسپریس کے ساتھ طویل عرصے تک منسلک رہے۔ وہ 25 برسوں تک "دی ٹائمس لندن” کے نامہ نگاربھی رہے۔ انہیں ہندوستان میں ایمرجنسی کے وقت گرفتاربھی کیا گیا تھا۔

ان کا کالم ’بٹوین دی لائنس‘ (بین السطور) کافی مشہورہوا، جسے 80 سے زیادہ اخباروں نے شائع کیا تھا۔ وہ امن اورانسانی حقوق کی بالادستی میں اپنے مخصوص نقطہ نظر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

کلدیپ برطانیہ میں بھارت کےہائی کمشنر کے عہدے پر بھی تعینات رہے، انہوں نے مختلف موضوعات پر 15 کتابیں تحریر کی تھیں، انہوں نے اپنے صحافتی کیرئر کا آغاز بھی بھارت کے شائع ہونے والے اردو اخبار سے کیا تھا۔

کلدیپ نیئر انسانی حقوق اور پاکستا ن اور بھارت کے درمیان قیام امن کی کوششوں کے لیے متحرک کردا ر ادا کیا کرتے تھے ، ان کی خواہش تھی کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں ۔

بھارت کے وزیر اعظم نریند ر مودی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -