پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کیا بھارتی صحافی نے بابر سے درخواست کی ہے اس بار ہمیں 10 وکٹوں نے نہ ہرائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا کی ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بابر اعظم سے یہ درخواست کرتے پائے گئے کہ اس بار ہمارے خلاف 10 وکٹوں سے میچ نہ جیتیں۔

پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت کی تصویر کے ساتھ مذکورہ ٹوئٹ کی گئی تھی، تاہم اسپورٹس کے حوالے سے جانے مانے صحافی نے پیغام کو جعلی قرار دیتے ہوئے شائقین سے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

وکرانت گپتا کی جانب سے کی گئی جعلی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا ’’میری پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے گفتگو کافی اچھی رہی، میں نے ان سے ان کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔ میں نے ان سے ہنستے ہوئے درخواست کی کہ اس بار ہمارے خلاف 10 وکٹوں سے میچ مت جیت جائیے گا۔‘‘

صحافی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مذکوہ ٹوئٹ شیئر کی اور اسے فیک قرار دیتے ہوئے مداحوں سے رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ وکرانت بھارت کے شہرت یافتہ اسپورٹس صحافی ہیں جنھیں کرکٹ کے حوالے سے غیرجانبدارانہ تجزیوں کے لیے جانا جاتا ہے جب کہ وہ بھارتی چینل ’اسپورٹس تک‘ سے وابستہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں