تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

شاہ محمود قریشی کیخلاف بھارتی لابی نے سازش شروع کردی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی نے سازش کرتے ہوئے وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا ہے، میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

یہ پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

شاہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

Comments

- Advertisement -