جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بھارتی میگزین نے مودی سرکار کی کھیل میں سیاست پر سوال اٹھا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی میگین فارن پالیسی نے مودی سرکار کی کھیل میں سیاست پر سوال اٹھا دیئے، بھارتی رویہ ثابت کر ہا ہے کہ بھارت کو اولمپکس کی میزابانی نہیں ملنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میگزین فارِن پالیسی نے مودی حکومت کی کھیل میں سیاست کے استعمال پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر بھارت اولمپکس کی میزبانی چاہتا ہے تو اسے سیاسی شرائط کے بغیر دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کی صلاحیت ثابت کرنی ہوگی۔

میگزین میں کہا گیا کہ موجودہ رویہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کو اولمپکس کی میزبانی نہیں دی جانی چاہیے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بائیکاٹ، ویزوں کی عدم منظوری اور کرکٹ سفارتکاری کے بحران نے مودی حکومت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

میگزین نے یاد دلایا کہ 2004 میں پاکستان کے دورہ بھارت پر اس وقت کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی نے کپتان کنگلولی کو بلا کر کہا تھا کہ "میچ کے ساتھ ساتھ دل بھی جیتنا” ضروری ہے۔

فارِن پالیسی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں مودی سرکار کے لیے کرکٹ ایک سیاسی ہتھیار بن چکی ہے اور حکومت اسے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں