تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دبئی: ویب سائٹس ہیک کرنے پر بھارتی شہری کو 3 ماہ قید کی سزا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری کو 15 ویب سائٹس ہیک کرنے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی، سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق 33 سالہ بھارتی آئی ٹی پروگرامر نے اپنے مالک کی جانب سے تنخواہ میں کٹوتی پر 15 کلائنٹس کی ویب سائٹس ہیک کی تھیں جس کا الزام ثابت ہونے پر اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، سزا پوری ہونے کے بعد ملزم کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

دبئی کی عدالت نے بھارتی شہری کو ویب سائٹس ہیک کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں سزا سنائی تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرامر نے تنخواہ سے 4 ہزار درہم کی کٹوتی کے بعد ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کمپنی کے مالک کے مطابق بھارتی شہری نے دوسرے کمپیوٹر پروگرامر کو دھمکی دی تھی کہ اگر کمپنی نے میرے پیسے واپس نہیں کیے تو ویب سائٹس ہیک کرلوں گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے ملنے والے ڈیٹا سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی تھی تاہم بھارتی شہری نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -