تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت میں ایک شخص نے گھرکے 14 افراد کوقتل کرکے خودکشی کرلی

ممبئی: بھارت میں ایک شخص نے بیوی، بچوں اورماں باپ سمیت خاندان کے 14 افراد کو قتل کر کے موت کو گلے لگالیا۔

بھارتی میڈیا مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں گودھ بدرروڈ کے رہائشی 35 سالہ حانصل واریکر کے گھر ایک تقریب تھی اور جب رات کو سب سو گئے تو واریکر نے گھر کے تمام دروازے بند کر کے اپنے خاندان کے 14 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

واریکر نے اپنے ہی اہل خانہ کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد خود اپنے ہی گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کر لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واریکر نے پہلے اپنی بیوی، 8 بچوں، ماں پاب اور 3 بہنوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے ہمیں واقعہ کی اطلاع کا علم اس وقت ہوا جب حانصل واریکر کے حملے میں زندہ بچ جانے والی ایک بہن نے مدد کے لئے چیخ و پکار شروع کی، زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -