تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارتی شخص نے تین کویتی شہریوں کو قتل کردیا

کویت سٹی : بھارتی شہری نے کویت میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے صلیبیہ میں ایک گھر میں تین کویتی شہری مردہ حالت میں پائے گئے جنہیں، بھارتی شہریت کے حامل شخص نے قتل کیا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھارتی شہری کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضے سے لوٹا گیا سونا اور رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ واردات کے گھر اس نے مقتولین کے گھر کی تلاشی تو اسے 300 دینار اور سونے کے زیورات ملے جو اس نے چوری کرکے بیچ دئیے۔

کویتی پولیس نے بھارتی شہری کے خلاف ‘پہلے سے طے شدہ اور منصوبہ بند قتل’ کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -