تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بندروں سے چھٹکارے کیلئے کسان نے کتے کو ٹائیگر بنادیا

نئی دہلی : بھارتی کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر پالتو کتے کو چیتے جیسا بنا دیا اور زمین پر بھی چیتوں کے بڑے بڑے پوسٹرز چپکا دئیے تاکہ بندروں کو ڈرا سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر انہیں ڈرانے کے لیے ایک انوکھا حل تلاش کر لیا۔کرناٹک کے سریکانت گوڈا نامی کسان نے اپنی زمین پر بندروں کے جُھنڈ کو ڈرانے کے لیے رکھوالی کرنے والے کتے کو چیتے کی طرح رنگ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی کسان کا یہ انوکھا طریقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کسان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کتے کے جسم پر چیتے کی طرح کالی دھاریاں اسپرے کلر سے بنائیں اور ساتھ ہی ہلکا سفید رنگ بھی اسپرے کیا تاکہ وہ اصلی چیتے کی طرح نظر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ بندروں کا جُھنڈ ان کی فصلوں کو خراب کردیتا ہے اور انہیں امید تھی کہ ان کا یہ طریقہ اس مسئلے میں کار آمد ثابت ہوگا۔

سریکانت گوڈا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے کتے کو ایک چیتے کی طرح رنگ کیا بلکہ اپنی زمین پر بھی چیتوں کے بڑے پوسٹر زبھی لگائے۔

سریکانت کا کہنا تھا کہ ان کا یہ طریقہ امیدوں پر پورا اترا ہے اور وہ دوسرے کسانوں کو بھی اس کی تجویز دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -