سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ’دو دل‘ مل گئے

سڈنی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دو دل مل گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اسٹینڈز میں بھارتی مداح نے اپنی دوست کو پروپوز کردیا۔
لڑکی نے ہاں کی تو مداحوں نے جشن منایا اور تالیاں بجا کر دونوں کو مبارک باد دیں۔آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی تالیاں بجا کر دونوں کو مبارک باد دیتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
آسٹریلیا نے بھارت کو 390 رنز کا ہدف دیا، بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بناسکی، آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے شاندار 104 رنز کی اننگز کھیلی، اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔