تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان میں ہندوستانیوں کی غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر، افغان لڑکی سے زیادتی

کابل: افغانستان میں ہندوستانیوں کی غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، بھارتی سیاح نے کابل میں پندرہ سالہ افغان لڑکی سےجنسی زیادتی کرڈالی۔

ہندوستان اخلاقی پستی کی آخری حدوں کو چھونے لگا ہے، بھارتی افواج کیساتھ ساتھ بھارتی شہری بھی جنسی زیادتی اور تشدد جیسےگھناؤنےکھیل میں ملوث ہونے لگے ہیں، ایسا ہی واقعہ افغانستان میں پیش آیا ہے ،جہاں بھارتیوں کی جانب سے بچوں سےجنسی زیادتی اور ویڈیوزبنانےکا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی کےگھناؤنے فعل میں بھارتی گروہ ملوث نکلا، سیاح کے روپ میں آئے بھارتی شہری نے کابل میں پندرہ سالہ افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی، بھارتی شہری کی شناخت دیپ ڈیسائے کے نام سے کی گئی ہے، جس نے 28 دسمبر 2020کو مکروہ جرم کیا۔افغان پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد دیپ ڈیسائے نے افغان لڑکی کو دھمکایا اور کسی سے بھی واقعے کا تذکرہ نہ کرنے کا کہا، متاثرہ لڑکی اس قدر ڈر چکی تھی کہ اس نے اپنے خاندان کو بھی نہ بتایا، بعد ازاں بھارتی سیاح نے زیادتی کی ویڈیو سماجی ویب سائٹ پر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی۔

سنگین واقعے پر افغان پولیس نے مقدمہ درج کیا اور چار تھانوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی،جسے بھارتی شہری کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دی گیا، افغان پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا، بعدازاں افغان پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے کو گرفتار کر لیا گیاہے، واقعے میں ملوث افراد تمام بالغ ہیں دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

افغان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کی آن لائن تشہیر روکنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ افغان بچی کیساتھ زیادتی میں بھارتی ملوث پایا گیا ہو، اس سے قبل بھارتی دفاعی اتاشی نے بھی افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی تھی، بھارتی سفارتخانےمیں متعین بریگیڈیئرایس کےنارائن کو بعدازاں ملک بدر کیا گیا تھا۔

افغان میڈیا نے اس واقعے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ افغان لڑکی نے تعلیمی وظیفے کیلئے بھارت کے سفارتخانے میں درخواست دی تھی، جہاں بھارتی دفاعی اتاشی نے لڑکی کو سفارتخانہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے بھارتی دفاعی اتاشی کو ملک بدرکیاامگر اس کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بھی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی فوج،اقوام متحدہ امن مشنز میں بھی جنسی زیادتی کےواقعات میں ملوث ہے، غیر ملکی خواتین سیاحوں کےلئے ہندوستان جہنم بن چکا ہے، کئی غیر ملکی خواتین،بھارتی شہریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کانشانہ بن چکی ہیں، عالمی سطح پر جنسی زیادتی کےواقعات میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔

Comments

- Advertisement -