تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت: کالے جادو اور سفلی کی طاقت کا نشہ، شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہر نے  جادو اور سفلی کی طاقت حاصل کرنے کے چکر میں بیوی کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں شوہر نے جادو (تنتر منتر) اور پوجا کے لیے اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور پھر لاش کو سڑک پر لے آیا۔

سفاک شوہر نے لاش سے کچھ دور بیٹھ کو عجیب و غریب حرکتیں کیں، یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا تو اس دوران پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور علاقہ مکین وہاں جمع ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد متعلقہ تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت، کالے جادو کے چکر میں میاں بیوی سنگسار

پولیس حکام کے مطابق قتل کے اصل محرکان اور وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت چالیس سالہ کملیش کے نام سے ہوئی جو ہردوئی ضلع کے وللی پور گاؤں کا رہائشی ہے۔حکام کے مطابق کملیش نے اپنی بیوی کانتی کا گلہ کاٹ کر اُسے بے رحمی سے قتل کیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنا زیادہ وقت پوجا پاٹ اور جادو سیکھنے میں گزارتا ہے، گزشتہ دنوں اُس نے مزید طاقت حاصل کرنے کے لیے اپنے والد سے جھگڑا کیا اور پھر اُن کی انگلی کاٹ دی، والد کے جانے کے بعد اُس نے اہلیہ کو کمرے میں بند کیا اور پھر اُس گلہ کاٹ دیا۔

Comments

- Advertisement -