تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی نے 10 لاکھ ڈالرز کی رقم کیسے جیتی؟

دبئی ایئرپورٹ پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 42 سالہ بھارتی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالرز (14 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) اپنے نام کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ملازمت کرنے والے بھارتی شہری پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ کروڑوں روپے کی برسات کردی۔

دبئی میں مقیم 42 سالہ جگدیش رامانی نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے دس لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیت لی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری 42 سالہ جگدیش گذشتہ 20 برسوں سے دبئی میں مقیم ہے اور کپڑوں کا کاروبار کررہا ہے۔

بھارتی شہری نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 20 برس سے اس لاٹری میں شرکت کررہا ہوں لیکن ایک بار بھی انعامی رقم میرے ہاتھ نہیں لگی جس کے باعث مجھے شک ہوا کہ قرعہ اندازی ایمانداری سے نہیں ہوتی لیکن اب مجھے یقین ہوگیا کہ قرعہ اندازی ایمانداری سے ہوتی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی قرعہ اندازی کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں اس سے پہلے 158 افراد 10 لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کرچکے ہیں۔

دبئی دیوٹی فری لاٹری انتظامیہ نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ حالیہ قرعہ اندازی میں تین دیگر خوش نصیبوں کا بھی انعام نکلا ہے۔

دو خوش نصیبوں نے گاڑیاں جیتی ہیں جبکہ تیسرے خوش نصیب نے بیش قیمت بائیک اپنے نام کی ہے۔

Comments

- Advertisement -