بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

بھارتی میڈیا ہمیشہ سکھ کو پاکستان سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے، وزیراقلیتی امور

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ سکھ کو پاکستان سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

کرتارپور میں باباگرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ نے کہا کہ بھارتی میڈیا سے اپیل کرتا ہوں سنگتوں کو جدا مت کریں، پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کھول کر سکھ قوم کو تحفہ دیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی زمین کا 4کلو میٹر کا راستہ بغیر ویزہ سکھ سنگت کیلئے کھول دیا، سکھ یاتری اس راستے سے کرتارپور گرونانک کے مقام پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کا دفاع کریں گے، خالصتانی سکھوں کا اعلان

رمیش سنگھ نے کہا کہ سیلاب کے دوران فیلڈمارشل نے اپنے دونوں ہیلی کاپٹر، فوج کی خدمات دینے کا کہا، فیلڈ مارشل نے کہا جو بھی مشکلات ہیں اس پر ہماری خدمات موجود ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراقلیتی امورر نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی ہمیشہ امن اور محبت کی بات کرتی ہے، پاکستان کی جانب سے کرتارپور کوریڈور راستہ آج تک بند نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور راستہ بھارت کی جانب سے 7مئی سے بند ہے، بھارت سرکار سے اپیل کرتا ہوں اپنی پالیسیوں کو دیکھیں راستہ کھولیں۔

2 ہزار بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے کرتارپور پہنچ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں