بھارتی میڈیا نے ایک اور پروپیگنڈا کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 600 پاکستانی کمانڈوز داخل ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بھونڈی خبریں دینے کی روایت برقرار رکھی ہے، اب انہوں نے پروپیگنڈا کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 600 پاکستانی کمانڈوز داخل ہوگئے۔
قابض مودی سرکار کے بقول ان کی مرضی کے بغیر مقبوضہ کشمیر میں پرندہ بھی پر نہیں مارسکتا پھر اسلحہ لے کر پاکستانی کمانڈوز کیسے داخل ہوگئے؟
مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا پاکستانی فوج سے اتنا خوفزدہ ہے کہ جھوٹی خبریں دے کر صحافی اور اخلاقی اقدار سے نیچے گر چکا ہے۔
من گھڑت خبر پر ایک بار پھر بھارتی میڈیا کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی میڈیا نے بھونڈی خبریں دے کر اپنا مذاق بنوایا ہو اس سے قبل ان کا ایسی جھوٹی خبروں کے سبب مذاق بن چکا ہے۔
کبھی یہ لوگ پاکستانی کبوتروں سے ڈر جاتے ہیں اور ان کو گرفتار کرلیتے ہیں تو کبھی پاکستانی غبارے دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اس سے قبل کابل کے سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر آئی ایس آئی کی ٹاپ قیادت کو جمع کروادیا تھا جبکہ ہوٹل میں پانچواں فلور ہے ہی نہیں۔
شاید بھارتی میڈیا میں پاک فوج کا خوف ہی اتنا ہے کہ ان کے خوابوں میں بھی پاکستانی کمانڈوز نظر آتے ہیں اور یہ اپنے خوابوں کی خبر بنا دیتے ہیں۔